0
Monday 27 Dec 2021 22:24

ایم ڈبلیو ایم شعبہ تعلیم کا تین روزہ ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم شعبہ تعلیم کا تین روزہ ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ تعلیم نے تین روزہ مرکزی ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کے لیے تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا ہے۔ تربیتی ورکشاپ 31 دسمبر 2021 تا 02 جنوری 2022 جاری رہے گی۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار فیضی کے مطابق ملک بھر سے مجلس وحدت مسلمین کی صوبائی تعلیمی کونسل کے ممبران ورکشاپ میں شرکت کریں گے، کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی طویل بندش سے ہونے والے نقصانات کے ازالے اور تعلیمی امور کی بہتری کے لیے ممکنہ کوششوں سے آگہی اس تربیتی نشست کا حصہ ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے ممتاز تعلیمی اداروں کے ماہرین تربیتی لیکچر دیں گے، ورکشاپ مختلف حوالوں سے اہمیت کی حامل ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورکشاپ کے شرکاء سے مستقبل کی تعلیمی حکمت عملی اور مرکزی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پروگراموں کے اجراء و دورانیے کے تعین پر بھی گفت و شنید کی جائیگی۔ تعلیم سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے اور مختلف چیلنجز سے نبردآزما ہونے میں یہ تربیتی نشست معاون ثابت ہوگی۔ تعلیم کے عالمی معیار اور نئے تقاضوں سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا اور مستقبل میں ان تجربات کو آزمائے جانے کی کوشش کی جائیگی جن کی مدد سے اہم اہداف کا حصول ممکن ہو۔ یکساں نصاب تعلیم پر ملت تشیع کو درپیش تحفظات پر بھی خصوصی نشست کا اہتمام ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 970631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش