0
Monday 27 Dec 2021 22:36

کٹھ پتلی وزیراعظم نے آج تک جتنے بھی وعدے کیے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کرسکا، مولانا صفی اللہ

کٹھ پتلی وزیراعظم نے آج تک جتنے بھی وعدے کیے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کرسکا، مولانا صفی اللہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے عوام کا برا حال کردیا ہے اسے بھاگنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کے لیے جمعیت علمائے اسلام سرگرم ہے، جمعیت علمائے اسلام پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد صفی اللہ، مولانا محمد ایاز الحق قاسمی، مولانا حبیب الرحمن اکبر، الحاج زاہد مقصود احمدقریشی، قاری محمد یاسین، مولانا عبداللہ خادم، مفتی عتیق الرحمن، مولانا رشیداحمد، مولانا حبیب الرحمن، قاری محمدصدیق فاروقی، قاری عبیدالرحمن مدنی نے جمعیت علمائے اسلام تحصیل ملتان کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ کٹھ پتلی وزیراعظم نے آج تک جتنے بھی وعدے کیے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کرسکا، ان کی نااہل کابینہ عوام کو صرف سبز باغ دکھانے کا ڈرامہ رچایا رہی ہے، باقی ان کا جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں، منی بجٹ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، غریب طبقہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رھا ہے، عوام فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور ہو چکی ہے۔

رہنمائوں نے مزید کہا کہ جب بنیادی ضروریات کی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوگا تو مہنگائی بھی بڑھے گی، اس وقت پاکستانی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری اور مہنگائی ہے، منی بجٹ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، غریب طبقہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رھا ہے، عوام فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور ہو چکی ہے، جب بنیادی ضروریات کی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوگا تو مہنگائی بھی بڑھے گی، اس وقت پاکستانی عوام کا سب سے بڑا مسلہ بے روزگاری اور مہنگائی ہے، عوام کو موجودہ نااہل اور مسلط کردہ حکومت سے چھٹکارہ دلانے کے لیے جماعتی کاز کو مزید آگے لے جانے اور مضبوط بنانے کے لیے یونین کونسل کی سطح پر یونٹس بنانے کی محنت کرنی ہوگی، اس وقت پاکستانی عوام کی نظریں جمعیت علمائے اسلام اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 970635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش