0
Monday 27 Dec 2021 23:02

کے پی کے بلدیاتی الیکشن کا نتیجہ پی ٹی آئی کیلئے نوشتہ دیوار ہے، جمعیت اہلحدیث

کے پی کے بلدیاتی الیکشن کا نتیجہ پی ٹی آئی کیلئے نوشتہ دیوار ہے، جمعیت اہلحدیث
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع ملتان کے امیر علامہ عنایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ نااہل خان کی حکومت کا دھڑن تختہ ہوگا، جبر واستبداد کی حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، کے پی کے بلدیاتی الیکشن کا نتیجہ پی ٹی آئی کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث ملتان کے ضلعی و سٹی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا اسلم مجاہد، مولانا یوسف کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کے حواری اب عوام کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتے، نااہل ترین ایڈمنسٹریشن نے اداروں کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کر دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ قومی امور ملکی مفادات کے امور میں اگرچہ پوری قوم اس نااہل ٹولے کو سپورٹ کرتی ہے مگر اس کے باوجود ناکامی سے دوچار ہونا پڑتا ہے، اپنے کیئے ہر وعدے اور دعوے سے مکر جانے والوں میں رتی برابر بھی شرم اور غیرت ہو تو خود ہی مستعفی ہوجاتے۔ اس موقع پر مولانا عبدالغفور، قاری ہدایت اللہ رحمانی، چوہدری لطیف، محمد افضل، قاری نصراللہ، محمد وسیم و دیگر شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 970636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش