0
Monday 27 Dec 2021 23:53

لوئر دیر، افغان کیمپ میں کھلونا بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، ایک زخمی

لوئر دیر، افغان کیمپ میں کھلونا بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، ایک زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں واقع افغان کیمپ میں بم دھماکے سے 2 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچے راستے میں ملنے والے کھلونا نما بم سے کھیل رہے تھے،  اس سے قبل رواں برس جولائی میں ضلع ٹانک کے گاؤں نصران کے قریب محسود کورونہ میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، تینوں بچے سگے بھائی تھے۔ پولیس حکام کے مطابق علاقہ محسود کورونہ کے قریب گزرنے والے سدگی نالے میں بچے نہا رہے تھے، کہ انہں وزیرستان کے پہاڑوں سے بہہ کر آنے والا قاتل کھلونا ملا۔
خبر کا کوڈ : 970641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش