QR CodeQR Code

ہنگو، کمرے میں گیس بھرنے سے 6 افراد جاں بحق

28 Dec 2021 10:24

پولیس کے مطابق تمام افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلشن کالونی میں کمرےمیں گیس بھرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تمام افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کا بتانا ہےکہ متاثرہ خاندان نے سردی سے بچنے کے لیے رات کوکمرے میں گیس ہیٹر چلا رکھا تھا جس کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی۔ پولیس نے تمام افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دیں اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 970684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970684/ہنگو-کمرے-میں-گیس-بھرنے-سے-6-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org