0
Tuesday 28 Dec 2021 22:34

پنجاب اسمبلی، حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یوم وفات سرکاری سطح پر منانے کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی، حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یوم وفات سرکاری سطح پر منانے کی قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کی زیرصدارت دو گھنٹے 27 منٹ کی تاخیر سے اسمبلی اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے سوالات کے جواب صوبائی وزیر جہانزیب کھچی نے دیئے، جبکہ سوالات کے جوابات مناسب نہ دینے پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اپنے ہی وزیر کو کھری کھری سنا دیں۔ راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ دو سے تین سال پرانے سوالوں کے جواب دیئے جا رہے ہیں، جو افسوسناک ہے۔ وزراء کو تیاری کرکے اجلاس میں آنا چاہیئے۔ چیئرمین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس پر رولنگ دیں جبکہ اس معاملے پر صوبائی وزیر قانون اور اپوزیشن ارکان اسمبلی ایک پیج پر نظر آئے۔

مسلم لیگ نون کی ایم پی اے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کل اور آج جو بل منظور ہوئے، اس کی کاپی تک فراہم نہیں کی گئی۔ پنجاب اسمبلی اجلاس میں مسودات قانون، دی یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب ترمیمی بل 2021ء، نور انٹرنیشنل یونیورسٹی اور سالار انٹرنیشنل یونیورسٹی کو منظور کر لیا۔ پنجاب اسمبلی نے لیگی ایم پی اے مرزا جاوید کی کم پیمانہ اور ملاوٹ شدہ پیٹرول کی فروخت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، جبکہ ایم پی اے معاویہ اعظم طارق کی جانب سے پیش کردہ خلیفہ اوّل حضرت ابوبکر صدیقؓ کے یوم وفات کو سرکاری سطح پر منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر پینل آف چیئرمین نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 970687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش