QR CodeQR Code

لاہور، ایف بی آر کے افسران کی گاڑی پر فائرنگ

28 Dec 2021 11:06

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مسلم ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایف بی آرکے ڈپٹی کمشنر سلمان علی اور علی سولنگی کی گاڑی پر عقب سے فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم دونوں افسران محفوظ رہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں نامعلوم افراد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو  (ایف بی آر  ) کے 2 افسران کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مسلم ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایف بی آرکے ڈپٹی کمشنر سلمان علی اور علی سولنگی کی گاڑی  پر عقب سے فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم دونوں افسران محفوظ رہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ واردات کے بعد نامعلوم موٹر سائیکل ملزمان سوار فرار ہو گئے جب کہ پولیس نے ڈپٹی کمشنر سلمان علی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے اور وزیراعلیٰ نے لاہور پولیس چیف سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔


خبر کا کوڈ: 970691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970691/لاہور-ایف-بی-ا-ر-کے-افسران-کی-گاڑی-پر-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org