0
Tuesday 28 Dec 2021 11:30

بارش کا سسٹم ختم، کراچی میں آج بارش کا امکان نہیں

بارش کا سسٹم ختم، کراچی میں آج بارش کا امکان نہیں
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے والی برسات کے بعد سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم آج شہر میں موسم ابر آلود رہے گا۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر میٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا سسٹم ختم ہوگیا ہے، کراچی میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم شام کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں 10 جنوری کے بعد سردی کی دوبارہ لہر آئے گی، کراچی میں درجہ حرارت 12 سے 15 کے درمیان رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم مکمل طور پر ابرآلود رہے گا، صبح کے وقت درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے سے نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صبح کے وقت دھند کے باعث حد نگاہ 4 کلومیٹر رہ گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 970694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش