QR CodeQR Code

پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا، اموات اور مریضوں میں کمی

28 Dec 2021 14:41

این سی او سی کے بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 869 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 291 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا اور اموات و مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 869  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 291 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز اس وبا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 636 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہو سکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔


خبر کا کوڈ: 970746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970746/پاکستان-میں-کورونا-وائرس-کا-زور-ٹوٹ-گیا-اموات-اور-مریضوں-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org