QR CodeQR Code

کوئٹہ، قدوس بزنجو کیجانب سے ڈاکٹرز کیخلاف ایف آئی آر واپس لینے کی منظوری

28 Dec 2021 15:52

سیکٹری پراسیکیوشن بلوچستان کو لکھے گئے ایک خط کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈاکٹروں کے خلاف درج ایف آئی آر کو واپس لینے کی منظوری دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ینگ ڈاکٹرز کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔ سیکٹری پراسیکیوشن بلوچستان کو لکھے گئے ایک خط کے مطابق وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں کے خلاف درج ایف آئی آر کو واپس لینے کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ داخلہ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد متعلقہ پبلک پراسیکیوٹر عدالت میں ایف آئی آر واپس کرنے کی درخواست دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 970767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970767/کوئٹہ-قدوس-بزنجو-کیجانب-سے-ڈاکٹرز-کیخلاف-ایف-آئی-آر-واپس-لینے-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org