QR CodeQR Code

شام، لاذقیہ کی تجارتی بندرگاہ پر صیہونی ہوائی حملہ

28 Dec 2021 21:35

غاصب صیہونی رژیم نے آج علی الصبح شام کی لاذقیہ تجارتی بندرگاہ پر موجود کنٹینروں کو نشانہ بنایا جبکہ شامی ہوائی دفاع نے اکثر و بیشتر میزائلوں کو ہوا میں ہی اڑا دیا


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے شام کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے آج سحر کے وقت شام کی لاذقیہ تجارتی بندرگاہ کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جبکہ شامی ہوائی دفاع نے اکثر و بیشتر حملہ آور میزائلوں کو ہوا میں ہی اڑا دیا۔ شامی روزنامے الاخباریہ کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے اس کارروائی میں لاذقیہ بندرگاہ کے احاطے میں موجود کنٹینروں کو نشانہ بنایا تھا۔ مقامی میڈیا نے فوجی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج صبح مقامی وقت کے مطابق 3 بجکر 21 منٹ پر غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے بحیرۂ روم کے درمیانی حصے سے شہر لاذقیہ کے مغربی مقامات کی جانب کئی ایک میزائل فائر کئے جبکہ اس حملے کا ہدف لاذقیہ کی تجارتی بندرگاہ کے احاطے میں موجود کنٹینر تھے۔ رپورٹ کے مطابق ملکی ہوائی دفاع نے اکثر و بیشتر حملہ آور میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا تاہم جائے وقوعہ پر آتشزدگی کے باعث بڑا مالی نقصان ہوا ہے جس کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 970799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970799/شام-لاذقیہ-کی-تجارتی-بندرگاہ-پر-صیہونی-ہوائی-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org