QR CodeQR Code

پاکستان میں قرآن و سنت کے نفاذ سے ہی ترقی و خوشحالی آئیگی، محمد حسین محنتی

28 Dec 2021 22:53

ٹیچرنگ کورس برائے قران و سنہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ اب بھی بدامنی، استحصال، لوٹ مار اور بے چینی کی صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ قرآن مجید کو ضابطہ حیات کی حیثیت دیکر اپنی زندگی و معاشرے میں نافذ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ قرآن ایک انقلابی کتاب ہے، جس کے نفاذ سے پوری دنیا میں امن و خوشحالی آئی، اب بھی بدامنی، استحصال، لوٹ مار اور بے چینی کی صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ قرآن مجید کو ضابطہ حیات کی حیثیت دیکر اپنی زندگی و معاشرے میں نافذ کیا جانا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامک ریسرچ اکیڈمی کراچی میں منعقدہ 4 روزہ ٹچرنگ کورس برائے قران و سنہ کے شرکاء سے اختتامی خطاب کے دوران کیا، جس میں کراچی تا کشمور سندھ بھر سے علماء و مدرسین شریک تھے۔ صوبائی امیر نے مزید کہا کہ پاکستان قرآن و سنت کے نفاذ کیلئے قائم کیا گیا تھا اور اسی کے نفاذ سے ہی ترقی و خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے قیام کے روز اول سے ملک میں قرآن و سنت کی دعوت و تبلیغ کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے، اس لئے اس طرح کے تعلیمی و تربیتی مراکز ملک بھر میں قائم ہے۔


خبر کا کوڈ: 970818

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970818/پاکستان-میں-قرآن-سنت-کے-نفاذ-سے-ہی-ترقی-خوشحالی-آئیگی-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org