0
Tuesday 28 Dec 2021 23:10

نئے صوبے کی جدوجہد کرنی چاہیئے، ضرورت پر کسی کے پاس بھی جانے کو تیار ہیں، آفاق احمد

نئے صوبے کی جدوجہد کرنی چاہیئے، ضرورت پر کسی کے پاس بھی جانے کو تیار ہیں، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے نئے صوبے کی جدوجہد کرنی چاہیئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مہاجر قوم کے ساتھ ناانصافی و زیادتی ہورہی ہے، لوکل گورنمنٹ کا قانون لاکر ناانصافی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہر سے لوگوں کو لاکر یہاں نوکریاں دی گئیں، ہم نے تمام مظالم کے خلاف لوگوں سے درخواست کی تھی۔ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی سوچ کے بعد ہمیں نئی سوچ ملی، ہمیں اپنے نئے صوبے کی جدوجہد کرنی چاہیئے۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضرورت پڑی تو کسی کے پاس بھی جانے کو تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 970821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش