0
Tuesday 28 Dec 2021 23:24

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کا ساتھیوں کی رہائی کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کا ساتھیوں کی رہائی کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایف آئی آر کی واپسی اور ڈاکٹروں کی رہائی کے بعد بھی اپنا کوئٹہ میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دیگر مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹر کے بائیکاٹ کے ساتھ احتجاجی کیمپ بھی قائم رہے گا۔ مطالبات کی منظوری کے لئے ہر حد تک جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات کی منظوری کیلئے ساتھیوں نے قید و بند بھی کاٹا ہے۔ حکومت کو ہر صورت میں ہمارے مطالبات تسلیم کرنے ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 970834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش