0
Tuesday 28 Dec 2021 23:33
تعمیر کراچی تعمیر پاکستان آل پارٹیز کانفرنس کل 29 دسمبر کو ہوگی

بلدیاتی بل پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے، علامہ مبشر حسن

بلدیاتی بل پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے، علامہ مبشر حسن
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام تعمیر کراچی تعمیر پاکستان کل جماعتی کانفرنس بروز بدھ کراچی پریس کلب میں منعقد کی جائے گئی۔ صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن نے وحدت ہاؤس میں کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کی تمام سیاسی جماعتوں کا دعوت دے دی گئی ہے، بلدیاتی بل کے جن نکات پر دیگر اسٹیک ہولڈرز اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں ان پر حکومت کو نظرثانی کرنا ہوگی، مذکورہ بل پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل کا مقصد علاقائی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی ہونا چاہیئے، قومی و لسانی بنیادوں پر صوبے کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں کراچی اور اندرون سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دے دی گی ہے، باہمی مشاورت سے ایسا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جس سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو اور عوام کو خوشحال زندگی گزارنے کے بہترین موقع میسر آسکیں۔ انہوں نے کہا ہم کراچی شہر کے مسائل کا حل چاہتے ہیں، جو شہر ملک کو ستر فیصد ریونیو دیتا ہے اسے مکمل طور پر نظر انداز رکھا گیا ہے، کراچی کی ترقی کے لئے مشترکہ کوششوں کا تعین 29 دسمبر کو اے پی سی میں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 970835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش