QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے 8 رہنماء انسداد دہشتگردی عدالت سے باعزت بری

28 Dec 2021 23:58

یمن میں ہونیوالے مظالم کیخلاف ریلی نکالنے پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پولیس نے مارچ 2015ء کو ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں شیخ نیئر عباس مصطفوی، شیخ بلال سمائری، غلام عباس، عارف حسین قنبری، مطہر عباس، شیخ شہادت حسین، جمال اختر اور شیخ محمد عیسیٰ کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجلس وحدت المسلمین کے 8 صوبائی رہنماؤں کو باعزت بری کر دیا۔ یمن میں ہونے والے مظالم کے خلاف ریلی نکالنے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پولیس نے مارچ 2015ء کو ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں شیخ نیئر عباس مصطفوی، شیخ بلال سمائری، غلام عباس، عارف حسین قنبری، مطہر عباس، شیخ شہادت حسین، جمال اختر اور شیخ محمد عیسیٰ کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور نفرت پھیلانے کا الزام لگایا تھا۔ عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر تمام رہنمائوں کو باعزت بری کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 970838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970838/ایم-ڈبلیو-گلگت-بلتستان-کے-8-رہنماء-انسداد-دہشتگردی-عدالت-سے-باعزت-بری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org