0
Wednesday 29 Dec 2021 01:49

آئی ایس او کے زیراہتمام 24 دسمبر سے یکم جنوری تک ہفتہ شہداء اسلام و مدافعین حرم منایا جائیگا

آئی ایس او کے زیراہتمام 24 دسمبر سے یکم جنوری تک ہفتہ شہداء اسلام و مدافعین حرم منایا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام 24 دسمبر سے یکم جنوری تک ہفتہ شہدائے اسلام و مدافعین حرم منایا جائے گا، اس حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں شہدائے اسلام و شہدائے مدافعین حرم کی تصاویر پر مبنی تصویری نمائش کا سلسلہ جاری ہے، ملتان کے علاقے شیعہ میانی میں شہداء کی تصویر پر مشتمل تصویری نمائش لگائی گئی جبکہ گلگشت کالونی میں حیدریہ مسجد کے سامنے شہدائے اسلام اور بالخصوص شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر پر مبنی تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا، واضح رہے کہ یہ تصویری نمائش پورا ہفتہ شہر کے مختلف یونٹس اور شیعہ آبادیوں میں لگائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 970864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش