QR CodeQR Code

آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام عظمت شہداء کانفرنس یکم جنوری کو منعقد ہوگی

29 Dec 2021 02:06

کانفرنس سے معروف عالم دین حجت الاسلام والمسلمین علامہ علی نقی ہاشمی اور حجت الاسلام والمسلمین علامہ غضنفر علی حیدری خطاب کرینگے۔ کانفرنس میں شہدائے اسلام و مدافعین حرم کی تصاویر پر مبنی تصویری نمائش بھی لگائی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ہفتہ شہدائے اسلام و مدافعین حرم کے سلسلے میں یکم جنوری کو عظمت شہداء کانفرنس منعقد ہوگی، عظمت شہداء کانفرنس سائبان زہراء سبزہ زار کالونی میں منعقد ہوگی، کانفرنس سے معروف عالم دین حجت الاسلام والمسلمین علامہ علی نقی ہاشمی اور حجت الاسلام والمسلمین علامہ غضنفر علی حیدری خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں شہدائے اسلام و مدافعین حرم کی تصاویر پر مبنی تصویری نمائش بھی لگائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 970869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970869/آئی-ایس-او-ملتان-کے-زیراہتمام-عظمت-شہداء-کانفرنس-یکم-جنوری-کو-منعقد-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org