0
Wednesday 29 Dec 2021 10:36

امریکا، پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونیوالی لڑکی کے والدین کا احتجاج

امریکا، پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونیوالی لڑکی کے والدین کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں کرسمس کی شاپنگ کے دوران ہلاک ہونے والی 14 سالہ لڑکی کے والدین نے لاس اینجلس پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کیے جانے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق 23 دسمبر کو کرسمس کی شاپنگ کے دوران اسٹور میں پولیس کی جانب سے فائرنگ سے لڑکی کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔ امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ دکان کے چینجنگ روم میں تقریب کے لیے کپڑے دیکھ رہی تھی کہ اس دوران پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے ہلاک ہو گئی۔ دوسری جانب واقعے کے حوالے سے لاس اینجلس پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسٹور میں مشتبہ شخص کی فائرنگ کی اطلاعات پر کارروائی کی گئی تھی۔ لاس اینجلس پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ کارروائی میں مشتبہ شخص کو ہلاک کیا گیا، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ لاس اینجلس پولیس چیف نے لڑکی کی ہلاکت کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔
 

 
خبر کا کوڈ : 970897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش