QR CodeQR Code

کراچی میں ملزم پولیس کی گرفت سے فرار، پولیس افسر گرفتار

29 Dec 2021 11:03

انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس نے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو پیش کیا، جہاں سے وہ باآسانی پولیس کو چکما دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت سے ملزم پولیس کی گرفت سے فرار ہوگیا، اعلیٰ حکام نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس نے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو پیش کیا، جہاں سے وہ باآسانی پولیس کو چکما دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے عدالت سے ملزم کے فرار ہونے کی تحقیقات شروع کرکے پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفتیش میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گرفتار پولیس افسر فرار ملزم کو مختلف طرح سے سپورٹ کر رہا تھا اور مذکورہ افسر نے ملزم کو پیشی پر لانے سے قبل اپنے موبائل فون سے بات بھی کروائی تھی۔

پولیس حکام نے ملزم کی سپورٹ کرنے والے پولیس افسر کے خلاف سرکار کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورٹ پولیس افسر راؤ اشرف کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مقدمے میں فرار ملزم آصف کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم آصف کو گلشن اقبال پولیس نے گرفتار کیا تھا، فرار ملزم کے خلاف پولیس مقابلے، قتل اور اسلحہ رکھنے کے مقدمہ درج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 970908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970908/کراچی-میں-ملزم-پولیس-کی-گرفت-سے-فرار-افسر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org