0
Wednesday 29 Dec 2021 11:23

پنجاب میں تعینات رینجرز کو واپس بھیج دیا گیا

پنجاب میں تعینات رینجرز کو واپس بھیج دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں تعینات کی گئی رینجرز نے رختِ سفر باندھ لیا، رینجرز کو مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے مظاہروں کے دوران طلب کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے طلب کی گئی رینجرز کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ رینجرز کو لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے دوران طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اب صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب کابینہ نے فورس کو واپس بھیجنے کی منظوری دی۔ پنجاب کابینہ نے تھرو سرکولیشن رینجرز کی واپسی کی منظوری دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے رینجرز کو ڈی ریکوزیشن کرنے کی درخواست کی تھی۔ یاد رہے کہ پنجاب پولیس کی ناکامی اور امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر رینجرز کو رواں سال 21 اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 970910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش