0
Wednesday 29 Dec 2021 12:37

عوام کو ریلیف پیکیج دینے کے دعوے دار آئے دن مہنگائی بم گراتے ہیں، شیری رحمان

عوام کو ریلیف پیکیج دینے کے دعوے دار آئے دن مہنگائی بم گراتے ہیں، شیری رحمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کہتی ہیں کہ تباہی سرکار نے 1 سال میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 18 روپے سے زائد اضافہ کیا۔ جاری کیے گئے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ 1 سال میں بجلی کی قیمتیں بڑھا کر 600 ارب روپے سے زائد لوٹے گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 اعشاریہ 33 روپے بڑھا کر صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالا جائے گا۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ غریب عوام کو ریلیف پیکیج دینے کے دعوے دار آئے دن مہنگائی بم گراتے ہیں، کیا صارفین مہنگی ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے ذمے دار ہیں؟ انہوں نے کہا کہ تباہی سرکار کی جانب سے گزشتہ 1 سال میں بجلی کی قیمتوں میں 9 مرتبہ اضافہ کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں پہلے ہی ماہانہ مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 5 فیصد ہو گئی ہے۔ شیری رحمٰن نے اپیل کی ہے کہ مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔
خبر کا کوڈ : 970917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش