0
Wednesday 29 Dec 2021 21:58

حیدرپورہ انکاﺅنٹر سے متعلق پولیس کی تحقیقات رپورٹ ناقابل قبول ہے، عمران نبی

حیدرپورہ انکاﺅنٹر سے متعلق پولیس کی تحقیقات رپورٹ ناقابل قبول ہے، عمران نبی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے حیدرپورہ انکاﺅنٹر سے متعلق پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی تحقیقات کے سوا معاملے کے معتبر اور اصل حقائق کو سامنا نہیں لایا جاسکتا ہے۔ این سی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ سے نہ تو مہلوک معصوم شہریوں کے پسماندگان اور نہ ہی عام لوگوں کے خدشات دور ہوئے ہیں، ساتھ ہی مارے گئے افراد کے گھر والوں نے بھی تحقیقات رپورٹ کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی تحقیقات رپورٹ میں کچھ نیا نہیں بلکہ پرانی تحقیقاتی رپورٹوں کی کہانی دہرائی گئی ہے اور حسب توقع ’وہی مدعی وہی منصف‘ کے مترادف پولیس نے خود کو کلین چٹ دے دی ہے۔ این سی کے ترجمان نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے روزِ اول سے ہی معاملے کی عدالت تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور ہم آج بھی معاملے کی بغیر تاخیر عدالت تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ ان معصوم شہریوں کے لواحقین کو انصاف دلایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی تحقیقات سے ہی نظام میں عام لوگوں کے اعتماد کو بحال کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 970966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش