0
Wednesday 29 Dec 2021 20:05

نیو ایئر نائٹ، لاہور میں آتشبازی اور ہلڑ بازی پر پابندی عائد

نیو ایئر نائٹ، لاہور میں آتشبازی اور ہلڑ بازی پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نیو ایئر نائیٹ پر ہلڑ بازی، آتشبازی پر پابندی عائد کر دی۔ جبکہ کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کرنے پر گاڑی بند کر دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اٹھارہ سال کے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں ہوگی، اگر کوئی کم عمر بچہ گاڑی یا موٹرسائیکل چلاتے پکڑا گیا تو اس کی گاڑی بند کر دی جائے گی جبکہ بچے کی رہائی کیلئے والد کو ضمانتی مچلکے جمع کروانا ہوں گے۔ سلسنر اُتارنے، فلیشر لائٹس لگانے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے سکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کر لئے ہیں۔ پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسران تعینات ہوں گے۔ قانون شکنی کرنیوالوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔ جبکہ پولیس اب تک آتشبازی کے سامان کی خرید و فروخت پر لاہور میں 158 مقدمات درج کر چکی ہے۔ 184 ملزمان بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔ ادھر ڈولفن سکواڈ نے 2 موٹر سائیکل سواروں سے آتشبازی کا سامان برآمد کر لیا۔ ملزمان کو اسلامپورہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ 
خبر کا کوڈ : 970971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش