QR CodeQR Code

محمود عباس کیساتھ ملاقات میں سکیورٹی تعاون کی توسیع پر گفتگو ہوئی، بینی گینٹز

29 Dec 2021 21:32

غاصب صیہونی رژیم کے وزیر جنگ نے فلسطینی عبوری حکومت کے سربراہ کیساتھ اپنی اقامتگاہ میں ملاقات کیبعد میڈیا کو بتایا کہ اس دوران فلسطینی حکومت کیجانب سے اسرائیل کیساتھ جاری سکیورٹی و انٹیلیجنس تعاون میں مزید وسعت لانے پر گفتگو کی گئی ہے


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے وزیر جنگ بینی گینٹز نے فلسطینی عبوری حکومت کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میڈیا کے ساتھ گفتگو کی ہے۔ عرب ای مجلے النشرہ کے مطابق اس موقع پر غاصب صیہونی رژیم کے وزیر جنگ نے کہا کہ محمود عباس کے ساتھ ملاقات میں اقتصادی و شہری امور کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی حکومت کی سکیورٹی ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔ صیہونی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے آج اسرائیلی علاقے روش ھاعین میں واقع صیہونی وزیر جنگ کے گھر میں بینی گینٹز کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ نئی اسرائیلی حکومت کی تشکیل کے بعد فلسطینی صدر کی اسرائیلی وزیر جنگ کے ساتھ یہ دوسری ملاقات ہے جبکہ قبل ازیں بینی گینٹز نے رام اللہ میں آ کر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی محاذ نے محمود عباس کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوامی انتفاضے کی کمر میں گھونپا جانے والا خنجر قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 970976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970976/محمود-عباس-کیساتھ-ملاقات-میں-سکیورٹی-تعاون-کی-توسیع-پر-گفتگو-ہوئی-بینی-گینٹز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org