0
Wednesday 29 Dec 2021 21:54

غزہ میں جھڑپیں، 1 غاصب صیہونی اور 3 فلسطینی کسان زخمی

غزہ میں جھڑپیں، 1 غاصب صیہونی اور 3 فلسطینی کسان زخمی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیلی وزیر جنگ کے ساتھ اس کی اقامتگاہ میں ملاقات اور غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ جاری سکیورٹی و انٹیلیجنس تعاون میں مزید توسیع پر اتفاق کے بعد آج سہ پہر غزہ کے سرحدی علاقے میں غاصب صیہونی فوجیوں کے خلاف ایک مزاحمتی کارروائی انجام پائی ہے۔

عبری زبان کے صیہونی چینل کان نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آج سہ پہر غزہ کی شمالی سرحد کے قریب موجود اسرائیلی فوجیوں پر دوسری جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 1 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا ہے۔ دوسری جانب غاصب صیہونی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لگتا ہے کہ اس فائرنگ میں ایک یہودی آبادکار زخمی ہوا ہے جبکہ عبری زبان کے صیہونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ایک فلسطینی اسنائپر نے سرحد کی دوسری جانب موجود متعدد اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

علاوہ ازیں فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے اس وقوعے کے بعد شہر غزہ کے جنوب مشرق میں قائم ایک چیک پوسٹ کو اپنے توپخانے کا نشانہ بنایا ہے۔ بعدازاں عرب نیوز چینل الجزیرہ نے اطلاع دی کہ اس حملے میں فلسطینی مزاحمتی محاذ سے متعلق کئی ایک چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 3 فلسطینی کسان زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 970988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش