0
Wednesday 29 Dec 2021 22:18

میئر پشاور کیلئے ٹکٹ کا اجرا، گورنر نے ارباب محمد علی کو نوٹس بھجوا دیا

میئر پشاور کیلئے ٹکٹ کا اجرا، گورنر نے ارباب محمد علی کو نوٹس بھجوا دیا
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان پر بلدیاتی انتخابات میں میئر پشاور کے لیے ٹکٹ کے اجرا میں الزامات پر کارروائی میں ارباب محمد علی کو الزامات پر قانونی نوٹس بجھوا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قانونی نوٹس ارباب محمد علی کو ویڈیو پیغام میں گورنر پر کروڑوں روپے لینے کے الزام پر بجھوایا گیا۔ گورنر کی جانب سے جھوٹ پر مبنی خبر اور ویڈیو پیغام جاری کرنے پر ارباب محمد علی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو مجموعی طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلہ کا انعقاد اگلے سال مارچ میں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 970993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش