0
Wednesday 29 Dec 2021 22:31

خیبر پختونخوا میں یکم جنوری سے مفت جگر ٹرانسپلانٹ کا آغاز ہوگا، تیمور جھگڑا

خیبر پختونخوا میں یکم جنوری سے مفت جگر ٹرانسپلانٹ کا آغاز ہوگا، تیمور جھگڑا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے صوبے میں مفت جگر ٹرانسپلانٹ کا آغاز کردیا جائے گا، سالانہ 120 سے 150 مریضوں کو پیوند کاری درکار ہوتی ہے۔ تیمور خان جھگڑا کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے صوبے میں جگر کی مفت پیوند کاری کا آغاز کردیا جائے گا، جگر کی پیوند کاری صحت کارڈ کے ذریعے کی جائے گی۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صوبے میں سالانہ 120 سے 150 مریضوں کو پیوند کاری درکار ہوتی ہے، جنوری 2021 سے جون تک پیوند کاری سب کے لیے مفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جون کے بعد شوکت خانم اسپتال کے ماڈل پر غریبوں کے لیے علاج مفت ہوگا، جگر کی پیوند کاری صرف لاہور اور کراچی کے مخصوص اسپتالوں میں ممکن ہے، متعلقہ سہولت رکھنے والے اسپتال پہلے سے صحت کارڈ پلس پر ہیں۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شراب نوشی کی وجہ سے درکار جگر کی پیوند کاری مفت نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 970995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش