0
Wednesday 29 Dec 2021 22:42

شہید قاسم سلیمانی پوری اسلامی دنیا اور تمام آزادی پسندوں کیساتھ تعلق رکھتے ہیں، فلسطینی وفد کیساتھ مہدی سبحانی کی گفتگو

شہید قاسم سلیمانی پوری اسلامی دنیا اور تمام آزادی پسندوں کیساتھ تعلق رکھتے ہیں، فلسطینی وفد کیساتھ مہدی سبحانی کی گفتگو
اسلام ٹائمز۔ شام میں تعینات ایرانی سفیر مہدی سبحانی نے اپنے دفتر میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کے وفد کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں فتح و انتفاضہ، فلسطینی ڈیموکریٹک فرنٹ، فلسطینی آزادی کے عوامی محاذ، الصاعقہ بریگیڈ اور عوامی مزاحمتی محاذ کے نمائندے شریک تھے۔ دمشق میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران مہدی سبحانی نے اسلامی مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں شہید جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے رفقاء کی دوسری برسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کا تعلق پوری اسلامی دنیا سمیت تمام آزاد انسانوں کے ساتھ ہے۔

اس موقع پر فتح و انتفاضہ مزاحمتی تحریک کے سیاسی رہنماء اور فلسطینی مزاحمتی اتحاد کے سیکرٹری جنرل ابویاسر المصری نے ایرن کی جانب سے فلسطینی امنگوں کی بھرپور و بے دریغ حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ اپنی گفتگو میں انہوں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران، شام و حزب اللہ کی بے دریغ حمایت اور کھلی مدد نہ ہوتی تو فلسطینی مزاحمتی محاذ غاصب صیہونی دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتا اور نہ ہی سیف القدس مزاحمتی آپریشن کے ذریعے فلسطینی مزاحمت کی تاریخ میں اہم کارنامہ رقم کر سکتا۔
خبر کا کوڈ : 971000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش