QR CodeQR Code

بوسٹر ڈوز مہم کورونا پھیلانے کا سبب بن رہی ہے، ٹیڈ روس

30 Dec 2021 12:17

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق 26 دسمبر سے پہلے کے ہفتے میں یورپ میں تمام اقسام کے نئے کووِڈ انفیکشنز کی تعداد میں 57 فیصد اور امریکا میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ امیر ممالک میں بوسٹر ڈوز کی مہم اس وباء کو مزید پھیلانے کا سبب بن رہی ہے کیونکہ غریب ممالک پہلے ہی ابتدائی کورونا ویکسین سے محروم ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈ روس کا یہ بیان امریکا اور یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے ڈیلٹا اور اومی کرون ویرینٹ مل کر کورونا کیسز کے خطرناک سونامی کو جنم دے رہے ہیں۔ ٹیڈ روس نے کہا کہ ڈیلٹا اور اومی کرون ویرینٹ کے کیسز پہلے سے تھکے ہوئے صحتِ عامہ کے کارکنان کے لیے مزید دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ سربراہ ڈبلیو ایچ او نے یہ بھی کہا کہ صحتِ عامہ کا نظام تباہی کے دہانے پر ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق 26 دسمبر سے پہلے کے ہفتے میں یورپ میں تمام اقسام کے نئے کووِڈ انفیکشنز کی تعداد میں 57 فیصد اور امریکا میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 971081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971081/بوسٹر-ڈوز-مہم-کورونا-پھیلانے-کا-سبب-بن-رہی-ہے-ٹیڈ-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org