QR CodeQR Code

اسمبلی میں شہبازشریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے، وزیراعظم

30 Dec 2021 15:11

میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر تین ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے، حکومت کسی مشکل میں نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے نواز شریف آج آرہے ہیں کل آ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں شہبازشریف کی تقریر نہیں ہوتی جاب ایپلی کیشن ہوتی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس جاتے ہوئے میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر تین ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے، حکومت کسی مشکل میں نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے نواز شریف آج آرہے ہیں کل آ رہے ہیں، نواز شریف جب سعودی عرب گئے تھے تب بھی یہی سن رہے تھے جب تک سمجھوتا نہیں ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 971106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971106/اسمبلی-میں-شہبازشریف-کی-تقریر-نوکری-درخواست-ہوتی-ہے-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org