QR CodeQR Code

کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل، ملزم کے لیپ ٹاپ سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد ہونے کا انکشاف

30 Dec 2021 15:31

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی آئی جی فدا حسین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم ہدایت خلجی کی فرانزک رپورٹ ایف آئی اے نے حاصل کر لی ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز بھی ریکارڈ کی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی کوئٹہ فدا حسین نے بلوچستان کے دارالحکومت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل کیس کے مرکزی ملزم ہدایت خلجی کے لیپ ٹاپ اور موبائل سے کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں میڈیا کو بتایا کہ ویڈیو اسکینڈل کیس کی تمام تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہدایت خلجی کا تیسرا ساتھی شانی خلجی ابھی تک مفرور ہے، جسے گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شانی خلجی کی گرفتاری کے لئے پولیس نے متعدد بار مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں، تاہم شانی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ تیسرے ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے نے ویڈیو اسکینڈل کیس کے فرانزک رپورٹ حاصل کرنے کے بعد ملزم کے خلاف چائلڈ پورنوگرافی کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 971111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971111/کوئٹہ-ویڈیو-اسکینڈل-ملزم-کے-لیپ-ٹاپ-سے-بچوں-کی-نازیبا-ویڈیوز-برآمد-ہونے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org