QR CodeQR Code

کوئٹہ، جبری گمشدگی کے شکار ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے رہنماء بازیاب

30 Dec 2021 15:53

ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جاتے ہوئے لاپتہ ہونیوالے بلوچستان شیعہ کانفرنس اور ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے رہنماء رشید طوری بازیاب ہوگئے ہیں۔ انہیں لکپاس چیک پوسٹ سے لاپتہ کردیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس اور مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے سابق رہنماء رشید علی طوری جو جبری طور پر لاپتہ ہوگئے تھے، بازیاب ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رشید طوری اور ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاؤن کے سابق سیکرٹری جنرل جعفر علی کو 20 مارچ 2021 کو کوئٹہ سے کراچی جاتے ہوئے لکپاس چیک پوسٹ سے لاپتہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں جعفر علی کو 19 دن بعد رہا کردیا گیا۔ جبکہ رشید علی طوری جبری گمشدگی کا شکار رہیں۔ واقعہ سے 9 ماہ دس دن گزرنے کے بعد رشید طوری کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 971114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971114/کوئٹہ-جبری-گمشدگی-کے-شکار-ایم-ڈبلیو-رہنماء-بازیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org