QR CodeQR Code

آئی جی پنجاب پولیس کا نیو ایئرنائٹ پر ہلڑ بازوں کو گرفتار کرنے کا حکم

30 Dec 2021 16:49

راو سردار علی خان کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ نیا سال پنجاب پولیس کیلئے مزید بہتری کا سال ثابت ہو گا، منظم جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہو گا۔ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے آر پی اوز، ڈی پی اوز تحصیلوں اور تھانوں میں جا کر کھلی کچہریاں لگائیں۔ فیلڈ افسران خود تھانوں کا دورہ کریں، جرائم کی روک تھام کیلئے رات کے وقت پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کی زیرصدارت رواں سال کا آخری اجلاس، آر پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ؕ آئی جی نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، کائٹ فلائنگ اور آتش گیر مادہ کی خرید و فروخت پر سخت ایکشن کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب کا منشیات کے استعمال شیشہ، آئس اور شراب بالخصوص زہریلی شراب کی روک تھام کیلئے سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ تمام اضلاع کو گرجا گروں، تفریحی مقامات اور غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانولہ ریجنز کو نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے تمام ریجنز کی رواں سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نئے سال کیلئے اہداف مقرر کیے۔

انہوں نے کہا کہ نیا سال پنجاب پولیس کیلئے مزید بہتری کا سال ثابت ہو گا، منظم جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہو گا۔ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے آر پی اوز، ڈی پی اوز تحصیلوں اور تھانوں میں جا کر کھلی کچہریاں لگائیں۔ فیلڈ افسران خود تھانوں کا دورہ کریں، جرائم کی روک تھام کیلئے رات کے وقت پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے۔ اشتہاری ملزمان، عدالتی مفرور اور خطرناک گینگز کی پروفائلنگ کرکے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے انہیں گرفتار کیا جائے۔ صوبہ بھر کے ہوٹلز، سرائے اور قیام گاہوں کے مالکان اور انتظامیہ کو ہوٹل آئی کے استعمال کا پابند کریں، خلاف ورزی پر ایکشن کیا جائے۔ تمام اضلاع میں مویشی چوری کی روک تھام، منظم گروہ کی گرفتاری اور مال مویشی کی برآمدگی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ بچوں اور خواتین پر تشدد، ہراسمنٹ، گمشدگی اور زیادتی کے واقعات پر زیروٹالرنس کے تحت فوری ایکشن کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 971125

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971125/ا-ئی-جی-پنجاب-پولیس-کا-نیو-ایئرنائٹ-پر-ہلڑ-بازوں-کو-گرفتار-کرنے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org