0
Thursday 30 Dec 2021 17:09

لاہور میں ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کے ڈیڑھ سو مقامات پر پولیس تعینات

لاہور میں ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کے ڈیڑھ سو مقامات پر پولیس تعینات
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، پارٹیز اور ہلڑ بازی کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا۔ پولیس نے شہر کے ڈیڑھ سو  مقامات پر پولیس کو ہائی الرٹ کرکے تعیناتی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ لاہور میں ڈیڑھ سو مقامات کا تعین گزشتہ ادوار میں ہونیوالے واقعات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے مذکورہ تمام مقامات کے گرد موجود عمارتوں پر بھی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈورن کیمروں کی مدد سے بھی سرچ آپریشن کیا جائے گا جبکہ ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کو سات سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 971127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش