QR CodeQR Code

آئی ایس او پاکستان کا ہفتہ مدافعان ولایت منانے کا اعلان

30 Dec 2021 18:45

شہید حاج قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر یکم جنوری سے 7 جنوری تک ہفتہ مدفعان ولایت کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید حاج قاسم سلیمانی کی شہادت خطے سے امریکی انخلاء کی بنیاد بنی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے شہید حاج قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر یکم جنوری سے 7 جنوری تک ہفتہ مدفعان ولایت کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید حاج قاسم سلیمانی کی شہادت خطے سے امریکی انخلاء کی بنیاد بنی۔ انہوں نے کہا کہ استعمار کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کا ہر غیور جوان قاسم سلیمانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید حاج کی برسی کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینار اور کانفرنسیز کروائی جائیں گی جن میں شہید سلیمانی کی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔  


خبر کا کوڈ: 971143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971143/ا-ئی-ایس-او-پاکستان-کا-ہفتہ-مدافعان-ولایت-منانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org