0
Thursday 30 Dec 2021 19:49

روندو اور استور میں تین روز سے آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری، وزیر اعلیٰ کا متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ

روندو اور استور میں تین روز سے آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری، وزیر اعلیٰ کا متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ
اسلام ٹائمز۔ روندو اور استور میں تین روز سے مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے روندو میں زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کے مسائل معلوم کیے۔ وزیر اعلیٰ نے زلزلے متاثرین کی پر مدد کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔ وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ سید علی رضوی بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ تین روز قبل گلگت بلتستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ 5.3 شدت کے زلزلے کا مرکز استور کے قریب تھا۔ استور اور روندو کے کئی علاقوں میں درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا۔ آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے اور وقفے وقفے سے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔

نقصانات
5.3 شدت کے زلزلے سے سکردو کے سب ڈویژن روندو بہت زیادہ متاثر ہوا۔ روندو کے علاقوں گنجی بروق، گنجی، بشو، ملیار تلو گونڈ، ستک، سبسر، چھماچھو، تلو، تلوبروق، بلامک اور تھورچے میں سینکڑوں مکانات منہدم ہوگئے تھے۔ تلو بروق میں ڈسپنسری اور ای پئ آئی سنٹر کو بھی نقصان پہنچا۔ زلزے کے باعث گنجی پارو ہاؤس پوری طرح سے تباہ ہو گیا۔ قاسم آباد کھرزنگ میں چٹان گرنے کے باعث ایک مکان تباہ جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ زلزلے سے مجموعی طور پر چار افراد زخمی ہوئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں مواصلات کا نظام درہم برہم ہے۔ موبائل فون سگنل ابھی تک مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی ہے۔ زلزلے سے جگلوٹ سکردو روڈ بھی جگہ جگہ پہاڑ سے پتھر گرنے سے بلاک ہوا تھا جسے اب بحال کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 971159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش