0
Thursday 30 Dec 2021 19:54

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر خیبر پختونخوا حکومت اور الیکشن کمیشن میں تنازعہ

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر خیبر پختونخوا حکومت اور الیکشن کمیشن میں تنازعہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت چاہتی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مئی میں ہو، جب کہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے خود کہا تھا کہ رمضان سے قبل ہی دوسرا مرحلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ جاوید عباسی کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر کے مطابق خیبر پختوانخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 27 مارچ کو ہو گا۔ جس پر چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے جواب دیا کہ خیبر پختوانخوا صوبائی کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی تاریخ دسمبر اور دوسرے مرحلے کی مئی میں کہی تھی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ خیبر پختوانخوا حکومت نے کہا تھا کہ دو مرحلوں میں الیکشن کرائیں گے، اور کہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ دسمبر دوسرا مارچ میں ہوگا، صوبائی حکومت نے مانا تھا کہ بلدیاتی انتخابات مارچ میں رمضان سے قبل ہوں گے، چیف سیکریٹری خیبر پختوانخوا نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ پھر آپ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مارچ کے اختتام پر رکھ لیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ رمضان کے بعد الیکشن ہونے سے بہت آگے چلے جائیں گے، رمضان 3 یا چار اپریل سے شروع ہو گا، اس سے قبل مارچ کا آخری اتوار 27 مارچ کو رکھ لیں۔
خبر کا کوڈ : 971160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش