0
Thursday 30 Dec 2021 21:52

سابق ایڈیشنل ڈی جی ابوبکر خدابخش کو ایف آئی اے کا ایڈوائزر بنانے پر مذہبی جماعتیں سراپا احتجاج

سابق ایڈیشنل ڈی جی ابوبکر خدابخش کو ایف آئی اے کا ایڈوائزر بنانے پر مذہبی جماعتیں سراپا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ابوبکر خدا بخش نتھوکہ کو ایف آئی آے کا ایڈوائزر بنانا ہرگز قابل قبول نہیں، حکومت وقت ہوش کے ناخن لے اس طرح کی خلاف قانونی تقرریاں ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی، حکمران قادیانیت نوازی چھوڑ کر محمد عربی کی غلامی اختیار کریں۔ ان خیالات کا اظہار اکابرین عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، مولانا حافظ محمد انس، مولانا محمد وسیم اسلم، مولانا اسد ا للہ ضیا، مولانا محمد عثمان، مولانا عتیق الرحمن ودیگر نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام پریس کلب ملتان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شہر بھر کے ممتاز علما کرام نے سینکڑوں افراد کے ساتھ شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر قادیانی آفیسر ابوبکر خدابخش نتھوکہ کو خلاف قانون ایف آئی اے کا ایڈوائزر بنانے کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اس قادیانی آفیسر کو جس کی مدت ملازمت پوری ہوچکی ہے حکومت کیوں توسیع دے کر ایف آئی اے کا ایڈوائز بنا رہی ہے۔ یہ سکہ بند قادیانی ہے جو اپنی سرکاری ملازمت کی آڑ میں فتنہ قادیانیت کی پشت پناہی کرتا رہا ہے۔ مظاہرین سے خطاب میں جماعت اسلامی کے رہنما جناب آصف اخوانی نے شدید الفاظ میں اس خلاف قانون تقرری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیت نوازی کا یہ اقدام فوری طور پر واپس لیا جائے حکومت اس قسم کے اقدامات کر کے اسلامیان پاکستان کے جذبات کو مجروح کررہی ہے۔ جب کہ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے امیر مولانا ایاز الحق قاسمی نے کہا کہ ہر حال میں اس سمری کو مسترد کیا جائے ورنہ پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جس طرح جاری ہے اس کو مزید وسیع تر کر دیا جائے گا۔

مقررین نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی کہ اس خلاف قانون تعیناتی پر نوٹس لیں، اس قادیانی آفیسر نے اپنے زمانہ ملازمت میں چن چن کر قادیانیوں کو بھرتی کیا، آج اس کا بھتیجا اور داماد وقاص نتھوکہ قادیانی ایس ایس پی کے عہدہ پر ہے، اس نے سرکاری حیثیت سے ناجائز فائدہ اٹھا کر ایسے قادیانیت کو ترقی دی کہ مدتوں پولیس اور ایف آئی اے کا محکمہ قادیانیوں سے بھرا رہے۔
خبر کا کوڈ : 971194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش