QR CodeQR Code

تین سالوں میں 27 ہزار سکولوں کی اپ گریڈیشن بزدار حکومت کا کارنامہ ہے، ندیم قریشی

30 Dec 2021 23:23

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرنے والے حقائق سے منہ چرا رہے ہیں، پنجاب کا چپہ چپہ ترقی کا منظر پیش کررہا ہے، سردار عثمان بزدار حقیقی معنوں میں اہل پنجاب کی تقدیر بدل رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب صوبے کی ترقی کیلئے 18 سے 20 گھنٹے مسلسل کام کر رہے ہیں۔


 اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب میں بزدار حکومت نے تین سالوں میں وہ ترقیاتی کام کروائے جو ن لیگ تیس برسوں میں نہ کراسکی، ستر سال کی ترقی ایک طرف اور پی ٹی آئی حکومت کا تین سالہ ترقیاتی انقلاب ایک طرف۔ اپنے ایک بیان میں محمد ندیم قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرنے والے حقائق سے منہ چرا رہے ہیں، پنجاب کا چپہ چپہ ترقی کا منظر پیش کررہا ہے۔ سردار عثمان بزدار حقیقی معنوں میں اہل پنجاب کی تقدیر بدل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب صوبے کی ترقی کیلئے 18 سے 20 گھنٹے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ بزدار حکومت نے تاریخی 360 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔ پورے صوبہ پنجاب میں بلاتفریق ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

محمد ندیم قریشی نے کہا کہ بزدار حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حجم میں 85ا رب روپے کا اضافہ کیا ہے۔ تاریخی ترقیاتی بجٹ تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو رہا ہے۔ 3 سالوں میں 21 یونیورسٹیاں تبدیلی نہیں تو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین سالوں میں 27 ہزار سکولوں کی اپ گریڈیشن بزدار حکومت کا کارنامہ ہے۔ پنجاب حکومت صوبے میں 13سپیشل اکنامک زون بنا رہی ہے۔ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت تبدیلی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 971210

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971210/تین-سالوں-میں-27-ہزار-سکولوں-کی-اپ-گریڈیشن-بزدار-حکومت-کا-کارنامہ-ہے-ندیم-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org