QR CodeQR Code

سلامتی کونسل یمن پر مسلط کردہ جنگ اور یمنی محاصرے کے خاتمے کیلئے قرارداد منظور کرے، ہشام شرف عبداللہ

30 Dec 2021 23:48

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام ارسال کردہ اپنے خط میں یمنی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ اور یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے کے فی الفور خاتمے کیلئے قرارداد منظور کرے


اسلام ٹائمز۔ یمنی وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے سلامتی کونسل کے جاری ماہ کے سربراہ عبدو أبادی کے نام ایک خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کے خلاف سعودی دھمکیوں و حملوں سمیت بین الاقوامی امن و امان و سکیورٹی کے حوالے سے اپنی خطیر ذمہ داری پر عمل کریں۔ ہشام شرف عبداللہ نے اپنے خط میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن میں امن و امان کے حوالے سے واضح موقف اختیار کرے اور ایک نئی قرارداد منظور کرتے ہوئے تمام فریقوں کو یمن پر مسلط جنگ اور یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے کے فی الفور خاتمے پر مجبور کرے۔

یمنی خبررساں ایجنسی سبأ کے مطابق انہوں نے عالمی امن و امان کی حفاظت کے لئے سلامتی کونسل کی جانب سے دلیرانہ موقف کے اپنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور سربراہ سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ یمنی جنگ کے حوالے سے اپنے موقف کی تشریح میں یمنی "قومی نجات" حکومت کی مدد کرے اور تمام فریقوں کو سلامتی کونسل کے تحت جنگ بندی سمیت سلامتی کونسل کو تمام یمنی فریقوں کا موقف سننے پر مجبور کرے۔ انہوں نے یمنی قوم کے خلاف جارح سعودی شاہی رژیم کی جارحیت اور یمن کے وسیع سرحدی محاصرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے خط کے آخر میں سلامتی کونسل یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ ریاض اور یمن پر جنگ مسلط کرنے کے لئے اسے اسلحہ فراہم والے ممالک کا مواخذہ کرے۔


خبر کا کوڈ: 971220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971220/سلامتی-کونسل-یمن-پر-مسلط-کردہ-جنگ-اور-یمنی-محاصرے-کے-خاتمے-کیلئے-قرارداد-منظور-کرے-ہشام-شرف-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org