0
Thursday 30 Dec 2021 23:53

بسیمہ، لیویز حکام کی کارروائی، فائرنگ کا تبادلہ، دو ڈاکو گرفتار

بسیمہ، لیویز حکام کی کارروائی، فائرنگ کا تبادلہ، دو ڈاکو گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لیویز حکام نے بلوچستان کے نواحی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بسیمہ میں اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار بیسمہ کی سربراہی میں لیویز اہلکاروں نے کلی جنگیزئی کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔ جس کے قریب پنجگور سے چوری کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کو روکھا گیا۔ 2 گاڑیوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے اس موقع پر لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ لیویز اہلکاروں نے گاڑیوں کا پیچھا کیا اور دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ریے، جبکہ دو ڈاکو فرار ہوگئے۔ تحصیلدار بسیمہ نے گرفتار چوروں اور مسروقہ گاڑیوں کو لیویز فورس پنجگور کے حوالے کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 971223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش