QR CodeQR Code

اسمبلی میں شہباز شریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے، عمران خان

31 Dec 2021 00:52

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس جاتے ہوئے میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر تین ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے، حکومت کسی مشکل میں نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں شہباز شریف کی تقریر نہیں ہوتی، جاب ایپلی کیشن ہوتی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس جاتے ہوئے میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر تین ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے، حکومت کسی مشکل میں نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے نواز شریف آج آرہے ہیں، کل آرہے ہیں، نواز شریف جب سعودی عرب گئے تھے، تب بھی یہی سن رہے تھے، جب تک سمجھوتہ نہیں ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 971232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971232/اسمبلی-میں-شہباز-شریف-کی-تقریر-نوکری-درخواست-ہوتی-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org