QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کا دور حکومت معیشت، گورننس کے لحاظ سے بدترین رہا، شہباز شریف

31 Dec 2021 01:06

مسلم لیگ نون کے صدر نے ٹوئٹ میں کہا کہ اقتصادی اور سیاسی استحکام براہ راست قومی سلامتی سے جڑا ہوتا ہے، شہری اپنے مستقبل کے بارے میں اتنے ناامید پہلے کبھی نہیں تھے۔ اس کے مضمرات براہ راست قومی سلامتی پر ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا دور حکومت معیشت اورگورننس کے لحاظ سے بدترین رہا۔ مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ اقتصادی اور سیاسی استحکام براہ راست قومی سلامتی سے جڑا ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی کا  دور حکومت معیشت کو خراب کرنے اور گورننس  کے لحاظ سے بدترین رہا ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ شہری اپنے مستقبل کے بارے میں اتنے ناامید پہلے کبھی نہیں تھے۔ اس کے مضمرات براہ راست قومی سلامتی پر ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 971234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971234/پی-ٹی-ا-ئی-کا-دور-حکومت-معیشت-گورننس-کے-لحاظ-سے-بدترین-رہا-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org