0
Friday 31 Dec 2021 11:09

اسٹیٹ بینک خودمختاری بل، ڈاکٹر عشرت حسین کے تحفظات

اسٹیٹ بینک خودمختاری بل، ڈاکٹر عشرت حسین کے تحفظات
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے مرکزی بینک کی خود مختاری کے بل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا تھا کہ مانیٹری اور فسکل کوآرڈینیشن بورڈ کو ختم نہیں کرنا چاہیے تھا، اشد ضرورت ہے کہ ملک کی دونوں پالیسیاں کوآرڈینیشن سے ایک ہی سمت میں چلیں، پالیسیاں الگ الگ سمت میں نہیں چلنی چاہئیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا جس کے تحت وفاقی حکومت مرکزی بینک سے قرضہ حاصل نہیں کر سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 971274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش