0
Friday 31 Dec 2021 12:06

جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں کا آمرانہ طرز عمل افسوسناک ہے، جماعت اسلامی

جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں کا آمرانہ طرز عمل افسوسناک ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے ’’کراچی کو حق دو‘‘ تحریک کے تحت بلدیاتی کالے قانون کے خلاف آج 31 دسمبر کو سندھ اسمبلی کے باہر ہونے والے دھرنے میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ محمد حسین محنتی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں کا آمرانہ طرز عمل افسوس ناک ہے، سندھ  حکومت بلدیاتی کالا قانون واپس لیکر کراچی تا کشمور بلدیاتی نمائندوں کو مالی و انتظامی طور پر بااختیار بنائے، مردم شماری کو آزادانہ و منصفانہ طور کرا کے اہل کراچی کو اپنا حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا شہر اور صوبائی دارلخلافہ شہر کراچی پہلے ہی پانی، بجلی، صفائی، بدامنی سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے، بلدیاتی کالے قانون سے منتخب نمائندوں کو بے اختیار بنا کر شہریوں کے مسائل میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”حق دو گوادر کو“ تحریک کی طرح ’’حق دو کراچی کو‘‘ تحریک بھی ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 971286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش