0
Friday 31 Dec 2021 12:40

شہید قاسم سلیمانی کی شہادت نے عالمی استکبار کو لرزا کر رکھ دیا، اصغریہ تحریک

شہید قاسم سلیمانی کی شہادت نے عالمی استکبار کو لرزا کر رکھ دیا، اصغریہ تحریک
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر شہزاد رضا چانڈیو نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد اسلامی مزاحمتی بلاک زیادہ پُرعزم ہو کر نئے جذبے سے امریکی اسرائیلی شیطانی سازشوں کے خلاف سرگرم عمل ہو چکا ہے۔ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی دوسری برسی کی مناسبت سے منعقدہ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد رضا نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کھلم کھلا امریکا کی ریاستی دہشتگردی کی حمایت کرنے میں مصروف ہے، درحقیقت اس مجرمانہ اقدام سے امریکا کا مقصد ناصرف عراق اور ایران بلکہ پورے خطے میں اسلامی مزاحمت کو کمزور کرنا ہے، لیکن وہ اس حقیقت سے غافل ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کا پاکیزہ خون اسلامی مزاحمت کے درخت کی آبیاری کرتے ہوئے اسے مزید طاقتور بنا دے گا۔ شہزاد رضا چانڈیو نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی، سردار قاسم سلیمانی سے فرعونوں کیلئے زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید اپنی زندگی میں بھی استعمار کی آنکھ کا کانٹا بنے رہے اور امت مسلمہ کی امید اور ان کی شہادت نے بھی عالمی استکبار کو لرزا کر رکھ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 971296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش