0
Friday 31 Dec 2021 15:38

پابندیاں لگائیں تو تعلقات منقطع کردیں گے، روس کی امریکا کو دھمکی

پابندیاں لگائیں تو تعلقات منقطع کردیں گے، روس کی امریکا کو دھمکی
اسلام ٹائمز۔ روس نے اقتصادی پابندیاں لگانے کی صورت میں امریکا کو تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔ امریکی صدر جوبائیڈن سے 50 منٹ طویل فون کال میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے مسئلے پر روس پر اقتصادی پابندیاں سنگین غلطی ہوگی امریکا ایسا کرنے سے باز رہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے روس پر کشیدگی میں کمی کرنے پر زور دیا۔ صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اگر روس نے یوکرین میں مزید مداخلت کی تو مغربی ممالک فیصلہ کن جواب دیں گے۔ یوکرین کے حوالے سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر کشیدگی بڑھانے کے الزامات عائد کئے۔ امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا براہ راست رابطہ ہے۔ امریکا اور روس کے درمیان یوکرین کے مسئلے پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 971316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش