QR CodeQR Code

کوئٹہ، پولیس کا ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرنے کا اعلان

31 Dec 2021 18:12

پولیس کی جانب سے کوئٹہ ہوائی فائرنگ کی روکتھام کیلئے ہوائی فائرنگ پر پابندی لگاتے ہوئے مبینہ افراد کیخلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس انتطامیہ کی جانب سے ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہر سال نئے سال کی آمد کی خوشی میں اوباش نوجوان ہوائی فائرنگ کرتے ہیں۔ بعض اوقات گولی زمین کی طرف واپس آنے کی صورت میں کسی کو زخمی کردیتی ہے۔ پولیس انتظامیہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں عوام الناس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اگر نئے سال کی آمد کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی گئی، تو انتظامیہ کی جانب سے مبینہ افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ کی سزا قید ہے اور جرمانہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 971334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971334/کوئٹہ-پولیس-کا-ہوائی-فائرنگ-کرنیوالوں-کیخلاف-کارروائی-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org