0
Friday 31 Dec 2021 21:57

حیدرپورہ انکاؤنٹر، قتل کو جواز فراہم کرنیکے علاوہ کچھ بھی سامنے نہیں آیا، سجاد غنی لون

حیدرپورہ انکاؤنٹر، قتل کو جواز فراہم کرنیکے علاوہ کچھ بھی سامنے نہیں آیا، سجاد غنی لون
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس نے حیدر پورہ واقعے پر ایس آئی ٹی کے تحقیقاتی نتائج کو ریاست کی طرف سے تشدد کو جائز قرار دینے کے لیے ایک بے سود عمل قرار دیا ہے۔ سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر سلسلہ وار ٹویٹ کرتے ہوئے جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے کہا کہ یہ پچھلی تین دہائیوں سے ہزاروں تحقیقات میں سے صرف ایک ہے، جس میں قتل کو جواز فراہم کرنے کے علاوہ کچھ بھی سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی تحقیقات میں کوئی حیران کن بات نہیں ہے بلکہ نتائج پیش گوئی کے عین مطابق ہیں، یہاں تک کہ موجودہ تحقیقات ماضی میں ہونے والی ہزاروں تحقیقات کا اعادہ اور ہوبہو نقل ہے اور اس تعلق سے ہمیں رتی بھر بھی یقین نہیں ہے کہ حکومت اس حوالے سے اخلاقی جرات سے کام لے کر معافی مانگے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی تمام تحقیقات کا خلاصہ ہمیشہ یہی رہا ہے کہ موجودہ حکومت کبھی غلط نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک رپورٹ ٹائپ کرنے میں تمام انسانی جذبات کو نظرانداز کیا گیا اور جو اپنے پیاروں کو اس واقعے میں کھوچکے ہیں، ان کے جذبات کو بھی ملحوظِ نظر نہیں رکھا گیا ہے، عام آدمی کو اپنی حفاظت کے تعلق سے خود ہی باخبر رہنا ہے، یہ منطق سمجھ سے باہر ہے ’’اس وقت کی حکومت کو گولیاں چلانے کا حق حاصل ہے اور ماضی یا مستقبل کے کسی بھی متاثرین کو بہتر طور پر اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ غلط وقت پر صحیح جگہ پر نہ پکڑے جائیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انصاف کا بہانہ کرنا بند کرے اور متاثرہ خاندانوں کو سکون کے ساتھ ماتم کرنے کی اجازت دے اور ان بدصورت زخموں کو دوبارہ نہ کریدیں جو اس خوفناک رات کو ان پر لگے تھے۔
خبر کا کوڈ : 971337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش